ایف آئی اے نے کارروائی کرکے 3انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا، ایک فرار، مقدمہ درج ، ملزمان کو دستاویزات جمع کرانے کے دوران امریکی سفارتخانے سے گرفتار کیاگیا ،ملزمان جعلی کاغذات پر لوگوں کو امریکہ بھجواتے تھے، ایف آئی اے

پیر 14 ستمبر 2015 23:21

ایف آئی اے نے کارروائی کرکے 3انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا، ایک فرار، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14ستمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے 3انسانی سمگلروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان جعلی دستاویزات پر لوگوں کو امریکہ بھجواتے تھے، امریکی سفارتخانے میں کاغذات جمع کراتے ہوئے پکڑے گئے ، ایک فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایف آئی اے نے کارروائی کر کے امریکی سفارتخانے سے تین انسانی سمگلرز گرفتار کرلئے ہیں، ملزمان جعلی دستاویزات پر لوگوں کو امریکہ بھجواتے تھے، اب بھی 30لوگوں کے جعلی دستاویزات امریکی سفارتخانے میں جمع کرانے آئے تھے ، جعلی دستاویزات پر فی کس 9500ڈالر وصول کرتے تھے، ملزمان میں عدنان شاہد، خاتون دل آویز اور ندیم بھٹی شامل ہیں، ان کا ایک ساتھی کاشف گل فرار ہو گیا، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان بڑی تعداد میں طالب علموں کو امریکہ بھجواچکے ہیں، ملزمان کیلیفورنیا میں قائم جعلی کمپنی سے جعلی دستاویزات تیار کرواتے تھے اور لوگ امریکہ جا کرغائب ہو جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :