جنوبی وزیرستان ، سٹرک کنارے بم پھٹنے سے سکاؤٹس کے 8 جوان زخمی ، دو کی حالت نازک

منگل 15 ستمبر 2015 11:00

جنوبی وزیرستان ، سٹرک کنارے بم پھٹنے سے سکاؤٹس کے 8 جوان زخمی ، دو کی ..

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 جوان زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو سکاؤٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح سویرے جب جنوبی وزیرستان سکاؤٹس کی گاڑی وانا بائی پاس سے گزر رہی تھی تو اسے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

گاڑی میں سوار سکاؤٹ کے 8 جوان زخمی ہو گئے جن میں 2 کی حالت نازک ہے ، زخمیوں میں حولدار سعید الامین ، لائس نائیک اقبال حسین ، سپاہی رحمٰن اللہ ، اختر زیب ، ظفیر شاہ ، حنظلہ ، عابد حسین اور محمد عارف شامل تھے۔تمام زخمیوں کو فوری طور پہ سکاؤٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سپاہی عابد حسین اور محمد عارف کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :