کراچی ، جناح ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال دوسرے روز جاری ، مریض خوار

منگل 15 ستمبر 2015 11:02

کراچی ، جناح ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال دوسرے روز جاری ، مریض ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) کراچی میں جناح ہسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی ، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔جناح ہسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال طبی عملے کی ہیلتھ الاؤنس کے مطالبے پر ہڑتال دوسرے دن جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث او پی ڈی کی بندش سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا رہا۔او پی ڈی میں دور دراز علاقوں اوسطاً یومیہ پانچ ہزار مریض آتے ہیں ، پیر کو ہڑتال کے باعث 70 سے زائد آپریشن ملتوی ہو گئے تھے۔محکمہ صحت کے حکام اور ہڑتالی ملازمین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے جو کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف کے نمائندوں نے اعلان کیا کہ مطالبہ تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :