برطانوی نشریاتی ادارہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ ہاتھ کر گیا

منگل 15 ستمبر 2015 11:31

برطانوی نشریاتی ادارہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ ہاتھ کر گیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) انڈو سوئس جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹیناہنگس رواں سال ومبلڈن اور یوایس اوپن جیت چکی ہیں جس پر بی بی سی انڈیا کے علاوہ ہرکسی نے جوڑی کو مبارکبا دی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی سپورٹس ایک مرتبہ پھر یوایس اوپن 2015ء کی جیت کی ٹوئیٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار کا نام شامل کرنا بھول گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارٹینا ہنگس کیساتھ ثانیہ مرزا کا نام شامل نہ کرنا ایک اور غلطی ہے یا پھر جان بوجھ کر نظرانداز کیاگیاہے ؟ ۔ جب دنیا جوڑی کو مبارکباد دے رہی تھی تو بی بی سی نے جوڑی میں سے ایک نام نہیں لکھا جس پر فالوورز نے نشاندہی کی کہ ویمنزڈبلزچیمپئن میں ثانیہ مرزا کا نام غائب ہے ۔ یادرہے کہ رواں سال ومبلڈن ویمز ڈبلز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھی بی بی سی انڈیا نے بھارتی کھلاڑی کا نام نظرانداز کرتے ہوئے صرف مارٹینا کو مبارکباد دی تھی اور اس وقت معذرت کیساتھ ادارے نے اپنے ٹوئیٹس کی اصلاح کردی تھی لیکن ایک مرتبہ پھرادھورے ٹوئیٹس سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)