سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لِی کی پہلی بالی وڈ فلم’’اَن انڈین‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا
منگل 15 ستمبر 2015 12:15
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی نے کرکٹ کے بعد فلم انڈسٹری میں بھی دھواں دار انٹری دے ڈالی ہے ۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لِی کی بطورہیرو پہلی بالی وڈ فلم "اَن انڈین" کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
انوپما شرما کی پروڈکشن و ڈائریکشن میں بننے والی اس رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی ایک ایسی بھارتی نژاد آسٹریلوی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو خاندانی روایا ت ہٹ کر ایک غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے تاہم لڑکی کے ماں باپ اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا شکار ہیں ۔
دو مختلف تہذیبوں اورثقافتوں کی عکاسی کرتی اس فلم میں بریٹ لِی اور تنیشا چتر جی مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گلشن گروور، پلاوی شردھا، سپریا پاٹھک، ڈیوڈ ووڈلی، جان ہاورڈ، سٹیفن ہنٹر اور ہیتھر ملٹ مین شامل ہیں ۔ کامیڈی اورڈرامہ کا مکس ترکا لِئے یہ رومانٹک فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.