امید ہے لوگ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کو پسند کریں گے‘ ہمایوں سعید

منگل 15 ستمبر 2015 12:27

امید ہے لوگ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کو پسند کریں گے‘ ہمایوں سعید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ زبردست فلم ہیں ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہئیں ‘مجھے امید ہے لوگ اس فلم کو پسند کریں گے‘پاکستانی فلموں میں بولڈ سین پر خاندان والے شرمندہ تو ہوتے ہیں۔ وہ انڈین فلموں کے سین تو دیکھ لیتے ہیں کہ یہ لوگ تو کرتے ہی رہتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے ہاں تو ریٹنگ ہی نہیں ہے ہر قسم کی فلم دیکھنے کے لیے بچے بڑے خواتین سب چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پتہ ہونا چاہیے کہ کون سی فلم بڑوں کے دیکھنے والی ہے اور کون سی بچوں کی۔ہمایوں سعید اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ریلیز کے ساتھ فلموں میں ایک بار بھر زوردار انٹری دے رہے ہیں۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ’یہ فلم ایک زبردست فلم ہے جس میں مزا ہے، ڈانس ہے۔

ہمیں ایسی فلمیں بنانی چاہیے اور اس بات سے نہیں ڈرنا چاہیے کہ بالی وڈ کی فلموں کے بڑے بجٹ ہیں۔ ہماری فلموں کے بجٹ کم ہیں مگر ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ مجھے امید ہے لوگ اسے پسند کریں گے اور خوش ہوں گے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ اب ٹی وی پر بولڈ سین نہیں ہوتے، شروع میں ہوتے تھے جس پر بہت تنقید ہوئی۔