سنی لیون نے رنبیر کی فلم میں انٹری دے کر کترینہ کو پریشان کردیا
منگل 15 ستمبر 2015 12:40
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے باعث مشہور اداکارہ سنی لیون نے رنبیر کپور کی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں انٹری دے کر باربی ڈول کترینہ کیف کو پریشان کردیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں اور دونوں اداکاروں کی شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جب کہ باربی ڈول اپنے قریبی دوست رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں اداکارہ سنی لیون کی انٹری سے کافی پریشان ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم کے سیٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے سین کے مطابق اداکارہ سنی لیون رنبیر کپور کی پڑوسن کا کرداراداکریں گی جو ان پر ڈورے ڈالیں گی جس پر کترینہ کیف کافی پریشان ہیں اسی لیے انہوں نے فلم کے ان مناظر کی عکس بندی کے دوران رنبیر کپور کے ساتھ فلمی سیٹ پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ فلمساز کرن جوہر کی فلم”اے دل ہے مشکل“ میں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار اداکرہے ہیں جب کہ اداکارہ سنی لیون فلم میں مختصر سے کردار میں نظر آئیں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی
-
فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دیدیا
-
شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا،صبا فیصل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی
-
فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.