قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، کراچی اور پشاور کے درمیان فائنل آج ہوگا

منگل 15 ستمبر 2015 12:40

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ، کراچی اور پشاور کے درمیان فائنل آج ہوگا

راول پنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کراچی اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کئی مرتبہ فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم اس بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور کراچی نے ملتان اور پشاور نے سیالکوٹ کو شکست دیکر قومی ٹی ئونٹی کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کی ٹیم اس سے قبل کئی دفعہ فائنل کے لئے میں جگہ بناچکی ہے،مگر ایک بھی ٹائٹل کو اپنے نہیں کرسکی ۔ کراچی کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ ٹائٹل کو جیت کر تاریخ تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :