فلمی صنعت میں خواتین اور ان کے حقوق پر فلمیں بننا اب عام ہوچکا ہے‘ کنگنا رناوٹ

منگل 15 ستمبر 2015 12:46

فلمی صنعت میں خواتین اور ان کے حقوق پر فلمیں بننا اب عام ہوچکا ہے‘ کنگنا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں خواتین اور ان کے حقوق پر فلمیں بننا اب عام ہوچکا ہے اور شائقین بھی اس رجحان کو پسند کررہے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بولی وڈ میں ایسی متعدد فلمیں بنائی گئی جن میں عورتوں کو ایک اہم اور مضبوط کردار میں دیکھا گیا اور اب ایسا ٹرینڈ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈرٹی پکچر‘، ’کوئین‘ اور ’کہانی‘ جیسی فلموں نے شوبز کو ایک نیا اور بڑا پلیٹ فارم دیا ہے جس کی وجہ سے اب ایسی فلمیں زیادہ بنائی جاتی ہیں۔کنگنا کے مطابق فلمی صنعت میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب آئٹم نمبرز، کامیڈی، اور ایکشن فلمیں زیادہ ہٹ ہوتی تھی اور ان سب کا ہونا فلم میں ضروری سمجھا جاتا تھا البتہ اب وقت بدل چکا ہے۔کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی اگلی فلم ’کٹی بٹی‘ میں مصروف ہیں جن میں ان کے ہمراہ عمران خان اہم کردار میں نظر آئیں گے۔فلم ”کٹی بٹی“ 18 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔