بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان دھونی کیخلاف مقدمے پر حکم امتناع جاری
منگل 15 ستمبر 2015 12:48
نیو دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بھارتی سپریم کورٹ نے ایک روزہ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے حوالے سے فوجداری مقدمے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ایک میگزین میں دھونی کو بھگوان وشنو کی طرح دکھایا گیا تھا جس کے بعد ان پر ہندوٴوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اپریل 2013 کے میگزین بزنس ٹوڈے میں دھونی کو بھگوان وشنو بنے ہوئے دیکھا گیا تھا اور خبر کی تھی کہ دھونی کس طرح مشہور برانڈز کیلئے لازمی چہرہ بن گئے ہیں۔(جاری ہے)
اشتہارات کے بعد دھونی کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہروں کے ساتھ ساتھ ہندووٴں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں عدالتوں میں مختلف درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں۔انہی میں سے ایک درخواست پر بنگلور کی عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ اے295 کے تحت سماعت شروع کی، اس دفعہ کے تحت مجرم کو تین سال تک قید یا جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
جب اگست میں کرناٹکا ہائی کورٹ سے بھی دھونی کی درخواست مسترد کر دی گئی تو انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.