کرکٹربریٹ لِی کی پہلی بالی وڈ فلم”اَن انڈین“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
منگل 15 ستمبر 2015 12:57
سڈ نی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)کرکٹ کے بعد فلم کے میدان میں اینٹری دینے والے آسٹریلوی کرکٹربریٹ لِی کی پہلی بالی وڈ فلم”اَن انڈین“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی نے کرکٹ کے بعد فلم انڈسٹری میں بھی دھواں دار انٹری دے ڈالی ہے۔
(جاری ہے)
انوپما شرما کی پروڈکشن و ڈائریکشن میں بننے والی اس رومانی مزاحیہ فلم کی کہانی ایک ایسی بھارتی نژادآسٹریلوی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو خاندانی روایا ت سے ہٹ کر ایک غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے، تاہم لڑکی کے ماں باپ اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا شکار ہیں۔
دو مختلف تہذیبوں اورثقافتوں کی عکاسی کرتی اس فلم میں بریٹ لِی اور تنیشا چتر جی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ ان دو نوں کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں گلشن گروور، پلاوی شردھا، سپریا پاٹھک، ڈیوڈ ووڈلی، جان ہاورڈ، اسٹیفن ہنٹر اور ہیتھر ملٹ مین شامل ہیں۔کامیڈی اورڈرامہ کا امتزاج لئے یہ رومانی فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.