سپریم کورٹ ،سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی درخواست خارج کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

منگل 15 ستمبر 2015 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی درخواست خارج کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا‘ کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی درخواست خارج کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ظفر گوندل کی ضمانت کا معاملہ دوبارہ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ فوجداری ضابطہ کے سیکشن 497 کو مدنظر رکھ کر درخواست ضمانت پر فیصلہ کرے۔ ضمانت کی درخواست کو کرپشن الزامات کہہ کر مستردکرنے کا کوئی جواز نہیں۔ ظفر گوندل کی درخواست ضمانت کی سماعت کسی اور جج سے کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :