یوایس اوپن،سپورٹس مین شپ کاایوارڈ اینڈرسن کے نام

منگل 15 ستمبر 2015 13:31

یوایس اوپن،سپورٹس مین شپ کاایوارڈ اینڈرسن کے نام

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)جنوبی افریقہ کے ٹینس سٹار کیون اینڈرسن نے یو ایس اوپن میں سپورٹس مین شپ ایوارڈ وصول کر لیا جبکہ خواتین میں یہ ایوارڈ عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے حصے میں آیا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ ایسے پیشہ ور کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو یو ایس اوپن میں مسلسل بہترین رویے کا مظاہرہ کرتا ہے۔ماضی میں راجر فیڈرر، لی نا، کیرولین ووزنیاکی، ڈیوڈ فیرر، برائن برادرز اور سمانتھا سٹوسر بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔یادرہے کہ اینڈرسن نے ایونٹ میں پری کوارٹر فائنل میں انگلش سٹار اینڈی مرے کو شکست سے دوچار کیا تھا۔