آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

منگل 15 ستمبر 2015 13:34

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس نظام کیخلاف یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روزکراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس سسٹم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم نے کہا کہ حکومت خدمات پر ٹیکس اور ٹیکس نظام میں موجوددیگرخامیوں کو ختم کرے۔

(جاری ہے)

ورنہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی بند کر دی جائیگی۔سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوس ایشن کے رہنماوں کاکہنا تھا کہ حکومت ناجائز طور پر ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ نئے اور پرانے ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔ان کا کہناتھا کہ اگر حکومت نے ان تمام ٹیکسوں کو تیل کی قیمتوں میں شامل کیا تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔