ایف بی آرکاپیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں مزیداضافے پرغور

منگل 15 ستمبر 2015 13:34

ایف بی آرکاپیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں مزیداضافے پرغور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید اضافے پر غور شروع کر دیا، پیٹرول سستا ہونے کے باعث دو ماہ میں حکومت کو نو ارب روپے خسارہ ہوا۔رواں مالی سال جولائی اور اگست میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کے ذریعے ستائیس ارب روپے ریونیو وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں نو ارب روپے کم ہے، گذ شتہ مالی سال دو ماہ میں چھتیس ارب روپے سیلز ٹیکس وصول کیا گیا تھا، لہذا ریونیو وصولی کو پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح کو مزید بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے رواں ماہ پیٹرولیم مصنو عات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے چھ سے آٹھ ارب روپے اضافی وصولی متوقع ہے۔