آزاد کشمیر کے وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھورکا حویلی ایکسپریس وے روٹ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ

منگل 15 ستمبر 2015 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی ایکسپریس وے روٹ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہ لئے جانے کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حویلی ایکسپریس وے جو کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے حویلی کی عوام کو تحفح دیا گیا جو کہ ایشیئن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے تعمیر ہونا تھا۔

ابھی ایشیئن ڈویلپمنٹ کی جانب سے فنڈ بھی ریلیز نہ ہوئے تھے کہ حکومت آزاد کشمیر نے اس منصوبے کو راولاکوٹ سے حویلی مختصر ترین 65 کلومیٹر سے بڑھا کر 124 کلو میٹر کر کے طویل ترین کر دیا۔ جس پر حویلی کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور گزشتہ 43 دن سے مسلسل ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے اور حویلی کی عوام نے متعلقہ ایم ایل اے کو یہ نوٹس جاری کیا ہوا ہے کہ جب تک وہ حویلی کے موجوزہ روٹ کی اصلی حالت میں نوٹیفکیشن کروا کے نہیں لاتے حویلی میں داخل نہ ہوں جس کی وجہ سے وزیر برقیات گزشتہ 43 دنوں سے اپنے حلقہ میں نہیں جا سکے اور خاصی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا اس معاملے میں دلچسپی نہ لینے پر وزیر برقیات کے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ جلد ہی حکومت سے علیحدگی اختیار کرے عوام کے درمیان ہونگے۔

متعلقہ عنوان :