دورہ ویسٹ انڈیز ، امریکہ کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 تا 17 ستمبر 2015ء تک ساؤتھنڈ کلب کراچی میں ہوگا

منگل 15 ستمبر 2015 13:44

دورہ ویسٹ انڈیز ، امریکہ کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 تا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے ٹورز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 سے 17 ستمبر 2015ء تک ساؤتھنڈ کلب کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس کیمپ میں 16 رکنی ٹیم کی کھلاڑی اور 4 ریزرو خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ثناء میر (کپتان)، بسمہ معروف (نائب کپتان)، سیّدہ نین فاطمہ عابدی، ندا رشید، ربیعہ شاہ، سماویہ اقبال، جویریہ ودود، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، ارم جاوید، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، انعم امین اور عائشہ ظفر شامل ہیں جبکہ سدرہ نواز، ناہیدہ بی بی، کائنات امتیاز اور سعدیہ ریزرو میں شامل ہیں۔

آفیشلز میں عائشہ عاشر (منیجر)، محتشم رشید (کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ) اور عثمان ہاشمی (انالسٹ) ہمراہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :