سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کی مدت ختم ہوگئی

منگل 15 ستمبر 2015 13:50

سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک دھوپ میں کام ..

ریاض۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سعودی عرب میں موسم گرام کے دوران دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کی مدت منگل کو ختم ہوگئی۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک لگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نائب وزیر محنت عبداللہ ابوالشنین نے بتایا کہ مذکورہ مدت کے دوران اس پابندی کی خلاف ورزیوں کے کل 2499 واقعات رپورٹ ہوئے جن پر متعلقہ کمپنیوں اور اداروں کو تین ہزار ریال سے دس ہزار ریال تک جرمانے اور 30 دن کی پابندی کی سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بتایا کہ تیل وگیس کمپنیوں کے ملازمین اور ہنگامی امدادی اداروں کے ارکان اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔