نیویارک میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے شاندار تصویری نمائش کا اہتمام

منگل 15 ستمبر 2015 13:50

نیویارک ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) نیویارک میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے شاندار تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نیویارک میں واقع پاکستان ہاؤس میں اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن کی جانب سے یوم دفاع کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنگ ستمبر کے شہداء اور جنگی مناظر کی تصاویر نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

تقریب کا اہتمام پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کیا تھا جس میں اعلیٰ سیاسی وسفارتی شخصیات سمیت عام شہریوں اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں 1965ء کی جنگ کی تصاویر مہمانوں کی نگاہ کا مرکز بنی رہی اور اس کے ساتھ ساتھ نمائش میں موجود فوجی آپریشنز کی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہا گیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں 1965ء کی جنگ کے دوران مختلف منصب پر فرائض ادا کرنے والے اعلیٰ عہدیداروں ،جن میں اس وقت کے پاکستانی سفیر امجد علی، وزیر قانون ایس ایم ظفر اور وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو کی تقاریر اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاسوں کی تصاویر کو بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں خصوصی طور پر پاکستانی کھانے پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :