ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان چیریٹی میچ پرسوں کھیلا جائے گا
منگل 15 ستمبر 2015 13:51
لندن ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان چیریٹی میچ جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ شہرہ آفاق آل راؤنڈر اور پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اوول میں شیڈول چیریٹی میچ میں شرکت کریں گے۔ آفریدی میچ میں ہیلپ فار ہیروز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ہیلپ فار ہیروز اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان میچ 17 ستمبر کو اوول میں کھیلا جائے گا۔
اس میچ کے انعقاد کا مقصد یو کے چیریٹی ہیلپ فار ہیروز ادارے کیلئے فنڈز اکھٹے کرنا ہے جو کہ زخمی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرتا ہے۔ سابق انگلش قائد اینڈریو سٹراؤس ہیلپ فار ہیروز جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔(جاری ہے)
ہیلپ فار ہیروز کی ٹیم کپتان سٹراؤس، آفریدی، ہرشل گبز، سہواگ، دھونی، مارٹن، کمانڈر، پارکر، کارپورل، گریم سوان، سائمن جونز، میتھیوہوگرڈ اور ڈیرن گف پر مشتمل ہے جبکہ ریسٹ آف ورلڈ ٹیم میں کپتان برینڈن میک کولم، میتھیوہیڈن، گریم سمتھ، مہیلاجے وردھنے، میجر سٹارم گرین، برائن لارا، عبدالرزاق، سکاٹ سٹائرس، ڈینئل ویٹوری، ٹم ساؤتھی اور شاہ پور زدران شامل ہیں۔
این بوتھم ہیلپ فار ہیروز اور گیری کرسٹن ریسٹ آف دی ورلڈ کی کوچنگ کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.