پاکستان کے ریفریز اور کوچز نے شارجہ میں ہونے والا ایشین کراٹے فیڈریشن کا امتحان پاس کرلیا

منگل 15 ستمبر 2015 13:52

پاکستان کے ریفریز اور کوچز نے شارجہ میں ہونے والا ایشین کراٹے فیڈریشن ..

لاہور ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)پاکستان کے دو ریفریز نسیم قریشی، فرمان احمد اور تین کوچز خالد نور، عظمی اصغر اور سعدی عباس نے شارجہ میں ہونے والا ایشین کراٹے فیڈریشن کا امتحان پاس کرلیا جس کے بعد ان کو ایشین کوالیفائڈ کوچز اور ریفریز قرار دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کراٹے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اب ہمارے کوالیفائڈ کوچز اور ریفریز انٹرنیشنل کراٹے ٹورنامنٹس میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں گے ۔