ڈینگی نے ہمارا بچہ مار دیا، بھارتی والدین نے بچے کی ڈینگی کے باعث موت کے بعد خود کشی کر لی۔
سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 14:29
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : بھارت میں ایک بچے کے والدین ڈینگی کے سبب اپنے بچے کی رحلت کا صدمہ جھیل نہ پائے اور خودکُشی کر لی۔ بچے کو ڈینگی بخار لاحق ہو گیا تھا اور اسپتالوں نے اُسے علاج کے لیے داخل نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار سے فوت ہونے والے 7 سالہ بچے کا نام اویناش تھا۔ اویناش کو ڈینگی مرض لاحق ہو گیا تو اُس کے والدین اُسے لے کر شہر کے اسپتالوں کے چکر لگانے لگے لیکن بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جیسے بڑے شہر کے کسی اسپتال نے بچے کو داخل کر کے مکمل علاج فراہم کرنے کی حامی نہ بھری۔
جس کے بعد اویناش 8 ستمبر کو جان کی بازی ہار گیا۔ اُس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد اُس کے والد لکشمی چندر اور والدہ ببیتا راؤٹ نے جنوبی دہلی میں واقع ایک چار منزلہ عمارت سے کُود کر اپنی جانوں کا بھی خاتمہ کر لیا۔(جاری ہے)
پولیس کو لکشمی چندر اور ببیتا کی خود کشی کے بعد ایک تحریر بھی ملی ہے۔ اُس میں انہوں نے لکھا کہ اویناش کے مرنے کے بعد اُن کی خوشیوں کا سورج گہنا گیا تھا اور وہ اُس کے بغیر جینے کا کوئی تصور نہیں رکھتے تھے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اویناش اُن کی اکلوتی اولاد تھا۔ پولیس کو مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ لکشمی چندر اور ببیتا اپنے بیٹے کو لے کر نئی دہلی کے پانچ مختلف اسپتالوں میں گئے لیکن کسی نے بھی اُسے داخل نہ کیا۔ علاج میں اتنی تاخیر ہو گئی کہ جب بیمار بچے کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لیے جگہ ملی تو اُس کی سانسیں جواب دے گئیں. نئی دہلی کے محکمہٴ ہیلتھ کے ایک اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اویناش کو داخل نہ کرنے پر اسپتالوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کیونکہ نئی دہلی حکومت نے رواں برس اٹھائیس اگست کو ایک نوٹس جاری کیا تھا کہ ڈینگی کے کسی بھی مریض کو کوئی بھی اسپتال داخل نہ کرنے کے لیے کوئی عُذر نہیں پیش نہیں کر سکتا خواہ اسپتال میں کوئی بستر دستیاب ہی کیوں نہ ہو۔پانچ اسپتالوں سے اِسی حکم کے تناظر میں محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بھارت کے وزیر صحت جے پی نڈا نے اویناش کے فوت ہونے اور اُس کے والدین کی خود کُشی کی فوجداری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔بیمار بچے کی رحلت اور اُس کے والدین کی خودکشی کو گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی میڈیا نے بے پناہ کوریج دی۔ وزیر صحت جے پی نڈا نے تفتیش کے حکم میں کہا کہ اِس افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کو ہر قیمت پر سزا دی جائے گی۔اِسی دوران نئی دہلی کی صوبائی حکومت نے اوویناش کے فوت ہو جانے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایک ہزار اضافی بستر لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ نئی دہلی کی حکومت کی وزیر صحت ستیندرا جین نے بھی ڈینگی مرض کے انسداد کے لیے حکومتی کاوشوں کو تیز اور مؤثر بنانے کی تلقین کی ہے۔ جین نے ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کمروں میں گنجائش نہ ہو تو اضافی بیڈز لابیز میں لگا دیے جائیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.