ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقلی کرنے کیلئے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے، نواز شریف

منگل 15 ستمبر 2015 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت کھیتوں کی آبیاری کیلئے ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے بلا سود قرضے دے گی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے مراعاتی پیکج اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بچت کے پیش نظر ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے ،ٹیوب ویل کی سولر سسٹم پر منتقلی سے بجلی پر ٹیوب ویل چلانے والے کسانوں کو روزانہ 500 روپے جبکہ ڈیزل پر چلانے والے کسانوں کو 1600 روپے یومیہ بچت ہوگی مجموعی طور پر کسانوں کو ایک ماہ میں 60 ہزار تک ریلیف مل سکے گا۔