اداکارہ نرگس میڈیا اور شوبز سے دور اپنی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف

منگل 15 ستمبر 2015 14:55

اداکارہ نرگس میڈیا اور شوبز سے دور اپنی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف

لاہور ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فلمسٹار نرگس نے ہدایت کار پرویز رانا کی نئی فلم میں کام کرنے کی ا بھی تک حا می نہیں بھر ی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نرگس ان دنوں لاہور میں میڈیا اور شوبز سے دور اپنی کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے دوبرس سے شوبز سرگرمیوں کو خیر باد کہہ رکھا ہے۔ تھیٹر ڈراموں اور فلموں میں ان کی وا پسی کے حوالے سے بھی بعض غیر مصدقہ خبریں آئی ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک خود کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :