امریکی سائیکلسٹ مولی شیفر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 15 ستمبر 2015 15:30

امریکی سائیکلسٹ مولی شیفر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

میکسیکو سٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) امریکی رائیڈر مولی شیفر نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ فاصلہ طے کر کے سائیکلنگ کی دنیا میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون رائیڈر نے یونین آف سائیکلسٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ انھوں نے 46.27 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 1 گھنٹےمیں طے کر کے مورسل لیونٹین کا ریکاڈ توڑ ڈالا۔ 41 سالہ رائیڈر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کافی خوش نظر آئیں ۔ اس سے پہلے ہالینڈ کی سائیکلسٹ مورسل لیونٹین نے 2003ء میں 1 گھنٹے کے اندر 46.06 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا ۔