روسی ٹینس سٹار ماریا شرا پووا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پر عزم

منگل 15 ستمبر 2015 15:47

روسی ٹینس سٹار ماریا شرا پووا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے 2016ء میں کھیلی جانے والی اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اولمپکس میں بہترین کارکردگی کے لئے بھر پور محنت کررہی ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ان کی یہ محنت رنگ لائے گی اور وہ شائقین کو گولڈ میڈل کا تحفہ دیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز میں میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہر کھلاڑی کی طرح ان کا بھی خواب ہے اور وہ اس خواب کو پورا کرنا چاہتی ہیں ۔ عالمی نمبر تین ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ 2016ء اولمپک گیمز میں انتہائی سخت مقابلہ ہوگا تاہم وہ سخت سے سخت مقابلے کے لئے اپنے آپ کو تیار کررہی ہیں ۔ اگر ان کی فٹنس نے ان کا ساتھ دیا تو وہ ان اولمپک گیمز میں ضرور شرکت کریں گی اور گولڈ میڈل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کریں گی ۔ خیال رہے کہ ماریا شراپووا نے 2012ء میں کھیلی جانے والی اولمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا ۔