گیارہ سالہ ملازمہ پر تشدد کرنیوالے بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین ،اہلیہ تاحال آزاد

منگل 15 ستمبر 2015 16:29

گیارہ سالہ ملازمہ پر تشدد کرنیوالے بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت حسین ،اہلیہ ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کے قومی کرکٹرشہادت حسین اوراْن کی اہلیہ پر 11سالہ ملازمہ پر تشدد اور گالم گلوچ کا الزام سامنے آیاتھا جس کے بعد کرکٹر محفوظ مقام پر منتقل ہوگیاجبکہ پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ، دس دن گزرجانے کے باوجود پولیس روایتی طورپر جلد ازجلد گرفتاری کیلئے پرامید ہے۔

تفصیلات کے مطابق الزامات سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ شہادت حسین کو تمام طرز کی کرکٹ سے متعلق کردیاگیا، متاثرہ لڑکی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔تحقیقات کرنیوالے پولیس آفیسرشفیق الرحمان نے بتایاکہ شہادت حسین کا موبائل فون ٹریک کرلیاگیاہے اور اْنہیں جلد گرفتار کرنے کیلئے پرامید ہیں ، کرکٹر کو پکڑنے کیلئے پولیس آفیسرز کی 10ٹیمیں متحرک ہیں ، ہرروز چھاپے مارے جارہے ہیں ، گرم برتنوں سے ملازمہ کو داغا جاتارہا، لڑکی کے پورے پورے جسم پرزخموں کے نشانات پائے گئے ہیں اور ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متاثرہ لڑکی کاعلاج کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ شہادت حسین کیخلاف بچے پر جبرکرنے اور معصوم کو ملازمت پر رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا۔ ڈھاکہ کی گلی میں چلاتی ہوئی زخمی ملازمہ ملنے اور چھ ستمبر کی رات کو گھر پر پولیس چھاپے کے بعد سے شہادت حسین اور ان کی اہلیہ نریتوشہادت غائب ہوگئے ہیں۔ملازمہ محفوزہ اختر نے پولیس اور مقامی میڈیا کو بتایاکہ جوڑے نے اسے پیٹا، کمزور اور پتلی لڑکی کو سوجی ہوئی سیاہ آنکھوں کیساتھ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اس مقدمے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے معاملہ نمٹنے تک شہادت حسین کو ہرطرح کی کرکٹ کیلئے معطل کردیاہے جس کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ وہ اگلے ماہ آسٹریلیا کیخلاف ہونیوالے دوٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ شہادت حسین بنگلہ دیش کی طرف سے 38ٹیسٹ اور 51ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں تاہم ٹخنے کی خرابی کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف حالیہ سیریز نہیں کھیل پائے تھے۔

متعلقہ عنوان :