ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو 39لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس جاری کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 ستمبر 2015 16:30

ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو 39لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کو 39لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق 34سالہ قومی کرکٹر محمد حفیظ پر 2011ء اور 2012ء کا انکم ٹیکس واجب الادا ہے ،انہیں پہلے بھی نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم سابق ٹی ٹونٹی کپتان نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا تھا اور آج وہ حکم امتناع ختم ہونے کے بعد انہیں دوبارہ نوٹس بھیجا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :