پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے،دونوں ملک ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے؛آرمی چیف جنرل راحیل شریف
منگل 15 ستمبر 2015 16:37
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے، پاکستان اور چین ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جار ہے گا۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف نے اسپیشل سروسز گروپ کی پاک چین مشترکہ مشقوں 'وارئیر تھری' کی اختتامی تقریب میں شرکت کی،مشقوں کا مقصد پاکستان اور چین کی افواج کو انسدادِ دہشت گردی کے لیے مزید مضبوط کرنا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی فوجوں کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں، جو مزید بلندیوں پر جائیں گے۔دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان اور چین مل کر کام کرتے رہیں۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ضربِ عضب کے دوران پاکستان کے اسپیشل سروسز گروپ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک یہ آپریشن اسی قوت سے جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.