پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ایشیا پیسفک امیچور گالف ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
منگل 15 ستمبر 2015 16:47
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول 27 ویں ایشیا پیسفک امیچور گالف ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 22 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
منگل کو پاکستان گالف فیڈریشن (پی جی ایف) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایونٹ آرگنائزرز کی جانب سے ہمیں ٹیم ایونٹ میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس کے بعد ہم نے اپنے گالفرز کو چیمپئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم ندیم اسلم، تیمور خان، محمد نعیم اور عاشق حسین پر مشتمل ہے جبکہ بریگیڈیئر (ر) نیر افضل بطور کپتان اور مینجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں ہم نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ ہمیں جلد ہی این او سی جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم 1986ء اس سے اس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.