پیرمحل،بیوی کو مارپیٹ کرکے دوسال کا بچہ زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج

منگل 15 ستمبر 2015 16:55

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) بیوی کو مارپیٹ کرکے دوسال کا بچہ زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر742گ ب کے رہائشی محمد منشا ولد شیر محمد نے اپنے ساتھی غلام کے ساتھ مل کر اپنی بیوی حلیمہ بی بی دختر محمد رمضان قوم درسانہ کو مارپیٹ کر کے تشددکانشانہ بناکر زبردستی دوسال کا بچہ چھین لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گھر سے نکال دیا حلیمہ بی بی کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ342ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔