Live Updates

این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے ‘ آصف کرمانی

پی ٹی آئی دولت کے سہارے ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتی ‘بیان

منگل 15 ستمبر 2015 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ، یہاں کے ووٹر حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف لاہور کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی دولت کے سہارے ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتی کیونکہ زندہ دلان لاہورکو دولت سے متاثر کیا جاسکتا ہے نہ خریدا جاسکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :