عرب امارات نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 17:15

عرب امارات نے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : عرب امارات نے عید الاضحیٰ کے لئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے . جس کے تحت تمام وفاقی ادارے 23 ستمبر سے 26 ستمبر تک عید الاضحٰی کی چھٹیاں منائیں گے جبکہ 27 ستمبر بروز اتوار ہی سے کام کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا.

(جاری ہے)

تعطیلات کا اعلان سرکاری ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے. جبکہ مزدوروں کو 23 سے 25 ستمبر تک بمعہ تنخواہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں. عرب امارات کے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تاحال تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا.

متعلقہ عنوان :