واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف انوکھا احتجاج‘فیسکو پیر محل نے وولٹیج کم کردیئے

منگل 15 ستمبر 2015 17:36

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) واپڈاکی نجکاری سب ڈویژن فیسکوپیرمحل کے ملازمین کا انوکھا احتجاج وولٹیج کم کرکے تمام دن صارفین کو عذاب میں مبتلا رکھا تفصیل کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کے ملازمین کئی روز سے دفتر کو تالے لگاکر احتجاج کررہے تھے جس پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا جس پر سب ڈویژن فیسکوکے ملازمین نے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا وولٹیج 100کردی جس سے ہر قسم کی الیکٹرانکس اشیاء بند ہوگئی گھروں اور مسجد وں میں سارا دن پانی نہ ہونے کے باعث بچے بوڑھے خواتین پانی کے لیے مارے مارے پھرتے رہے کمپیلمنٹ سیل واپڈا نے کسی بھی شکایت کو سننے کی بجائے فون کا ریسیور اٹھاکر سائیڈپر رکھ دیا جس سے صارفین دوہری ایذیت میں مبتلا رہے شام کے وقت کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شام کو فنی احتجاج ختم کرتے ہوئے بجلی کی وولٹیج کو پورا کردیا۔

متعلقہ عنوان :