سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ، سعید اجمل

منگل 15 ستمبر 2015 17:51

سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے باوجود ریٹائرمنٹ کا ارادہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)مایہ ناز پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے خراب فارم اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے باوجود کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے،اپنی فارم اور نئے باوٴلنگ ایکشن سے ناکامی پر دلبرداشتہ اور مایوس ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے غور کر رہے ہیں۔

تاہم اس رپورٹ کے جواب میں اسپنر نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں۔37 سالہ سعید اجمل نے مزید بتایا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ٹیم میں اپنی جگہ کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گا، ابھی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا۔35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچ کھیلنے والے اسپنر کے منیجر نے واضح کیا کہ اجمل کی ریتائرمنٹ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

اجمل کے منیجر مغیث شیخ نے کہا کہ اس طرح کی تمام رپورٹس سراسر غلط ہیں۔اگست 2014 میں اسپنر کا باوٴلنگ ایکشن مشکوک قرار پانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پھر رواں سال فروری میں انہیں باوٴلنگ کیلئے کلیئر کردیا گیا تھا۔اسپنر نے آخری مرتبہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 3.2 اوورز میں 25 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔۔ `