مشاہد حسین سید اقتصادی راہداری منصوبے کی نگران کمیٹی کے چیئرمین منتخب،نوٹیفکیشن جاری

منگل 15 ستمبر 2015 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) حکومت نے مسلم لیگ(ق)کے رہنمامشاہد حسین سید کو اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا سربراہ مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید کو بنا دیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،اقتصادی راہدری نگرانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں حکومتی ارکان ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ق) ،جماعت اسلامی ،جے یو آئی (ف)،بی این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :