دریائے سندھ ‘ جہلم ‘ چناب ‘ راوی اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، فیڈرل فلڈ کمیشن

منگل 15 ستمبر 2015 18:00

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فیڈرل فلڈ کمیشن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ ‘ دریائے جہلم ‘ دریائے چناب ‘ دریائے راوی اور دریائے ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیڈرل فلڈ کمیشن کی منگل کو جاری کی گئی معمول کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں 1528.40 فٹ جبکہ تربیلا ڈیم 1232.20 فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے ۔ جو کہ ان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے بالترتیب 21.61 اور 9.80 فٹ نیچے ہے۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے لاہور مرکز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :