فیصل آباد میں کئی پولیس افسران کو اختیارات سے تجاوز ،ناقص کارکردگی کی شکایات پر مختلف سزائیں

منگل 15 ستمبر 2015 18:06

فیصل آباد میں کئی پولیس افسران کو اختیارات سے تجاوز ،ناقص کارکردگی ..

فیصل آباد ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فیصل آباد کے کئی پولیس افسران کو اختیارات سے تجاوز اور ناقص کارکردگی کی شکایات پر مختلف سزائیں سنا دی گئی ہیں ، ایس ایچ او پولیس تھانہ سرگودھا روڈ فیصل آباد انسپکٹر محمد یونس کو جبری ریٹائرڈ بھی کردیاگیا ہے۔ سٹی پولیس فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد افضال احمد کوثر نے منگل کے روز پولیس کمپلیکس پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے 42افسران پیش ہوئے ۔

انہوں نے بتایاکہ اختیارات سے تجاوز،ناقص کارکردگی سمیت دیگر مختلف قسم کے الزامات میں دئیے گئے شوکاز نوٹسز پر فیصلے سناتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے انسپکٹر محمد یونس ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ کو جبری ریٹائرڈ ،سب انسپکٹر عاصم رشیدایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن کو چھ شوکاز نوٹسز میں فیصلہ سناتے ہوئے چار میں دو دو سال سروس ضبط جبکہ دو میں انکریمنٹ ضبط کرنے ،سب انسپکٹر عمران منان ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کو پانچ شوکاز نوٹسز میں سے تین میں سنشورجبکہ دو شوکاز میں دو دو سال سروس ضبطگی کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سب انسپکٹر مسعود حشمت کی دو سال سروس ضبط،انسپکٹر محمد یوسف کی تنزلی کرتے ہوئے انسپکٹر سے سب انسپکٹر ،انسپکٹر محمد یاسر کی ریگولر انکوائری ایس پی مدینہ ٹاؤن، انسپکٹر محمد عثمان کو وارننگ ،سب انسپکٹر سرفراز خان کووارننگ ،سب انسپکٹر جاوید اکرام انچارج چوکی 62چننکے کو محکمہ سے برخاست ،سب انسپکٹر فرزند کو دو دفعہ تنخواہ سے کٹوتی اور دو سال سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر محمد ارشد تھانہ جھنگ بازار کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی ، سب انسپکٹر قیصر عباس کی دو سال سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر عبدالنبی کی دو سال سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر اصغر علی انچارج انوسٹی گیشن تھانہ غلام محمد آبادکو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی ، سب انسپکٹر محمد عبداللہ کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی ،سب انسپکٹر غلام مصطفی کی دو سال سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر اصغر علی کی دو دفعہ تنخواہ میں کٹوتی ،سب انسپکٹر عطاء اللہ کو پانچ شوکا ز نوٹسز میں سے دو میں دو دو سال سروس ضبط ،تنخواہ میں کٹوتی ، ایک سال سروس ضبط اور سنشور کی سزا سنائی گئی ۔

انہوں نے بتایاکہ سب انسپکٹر محمد اکرم کی دو دفعہ تنخواہ میں کٹوتی ،سب انسپکٹر محمد طارق کی دو دفعہ تنخواہ میں کٹوتی ،سب انسپکٹر آفتاب احمد کی دو دفعہ تنخواہ میں کٹوتی ،سب انسپکٹر تجمل حسین کو سنشور کی سزا ،سب انسپکٹر شاہد انورکی دو سال سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر عارف علی کو سنشور کی سزا،سب انسپکٹر ثناء اللہ کی ایک سال سروس ضبطگی ، اے ایس آئی سخاوت علی پولیس لائنز کو محکمہ سے برخاستگی ،اے ایس آئی ریاست علی کی دو سال سروس ضبطگی،اے ایس آئی بابر علی کی دو دفعہ تنخواہ میں کٹوتی ،اے ایس آئی عاشق علی کی اے ایس آئی سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہد ہ پر تنزلی ،اے ایس آئی وارث علی ،اے ایس آئی ظفر اقبال ، اے ایس آئی محمد یعقوب ،اے ایس آئی ظفر اقبال کی تنخواہ میں کٹوتی جبکہ اے ایس آئی محمد عباس ،اے ایس آئی امجد علی، اے ایس آئی یعقوب ،اے ایس آئی امجد علی ،اے ایس آئی نذیر کو سروس میں ضبطگی کی سزا کا حکم سنایا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ اے ایس آئی امتیاز احمد ،اے ایس آئی محمد رفیق ،اے ایس آئی اللہ وسایا کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز داخل دفترکرنے کا بھی حکم سنایاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے پولیس افسران و ملازمان کو واضح پیغام دیا ہے کہ کرپٹ ،بد اخلا ق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیاجائے کیونکہ ڈیوٹی افسران تھانوں میں اسی لیے تعینات کئے گئے ہیں کہ وہ آنے والے سائلین کو کرسی پربٹھا کر ان کی بات سنیں اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر متعلقہ افسر سے ملوائیں ۔

انہوں نے کہاکہ سست ،کاہل اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں اوراپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے سرانجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ ہے لہٰذا اچھا کام کرنے والے افسران و ملازمان کو فوری طور پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم نے ہر حال میں پورا کرنا ہے جوکہ فرض بھی ہے اور عبادت بھی ۔

متعلقہ عنوان :