رواں سال ماہ جولائی میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 123 فیصد بہتری آئی
منگل 15 ستمبر 2015 18:09
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) رواں سال ماہ جولائی میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 123فیصد بہتری آئی۔جولائی 2014میں خدمات کے شعبے میں 383.33ملین ڈالرخسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2015میں یہ خسارہ 89.57ملین ڈالرسرپلس میں تبدیل ہو گیا۔
(جاری ہے)
منگل کو محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015کے دوران خدمات کی برآمدات میں 93.92فیصد اضافہ ہوا،جو کہ گزشتہ سال کے ماہ جولائی میں 350.92ملین ڈالر کی نسبت رواں سال ماہ جولائی میں بڑھ کر 680.51 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جائزہ دورانیہ مدت کے دوران خدمات کی درآمدات 19.52فیصد کمی کیساتھ جولائی 2014میں 734.25ملین ڈالر سے کم ہو کر جولائی 2015میں 590.94ملین ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔اس طرح ماہانہ بنیادوں پر رواں سال جولائی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران خدمات کے شعبے میں خسارہ 118.68فیصد کم ہو گیا۔ جون 2015کے دوران تجارت کا توازن 479.37ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2015 میں خدمات کی برآمدات 391.11ملین ڈالر سے بڑھ کر 680.51ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 870.48ملین ڈالر سے کم ہو کر 590,94ملین ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.