جماعت اسلامی عوامی خد مت کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے ،زبیر فارو ق خان
جماعت اسلامی مظلوم عوام کو ظالموں کیخلاف کھڑا کرے گی اوراسی کی بد ولت عوام کی قسمت بدلے گی
منگل 15 ستمبر 2015 18:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی خد مت کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے ۔اسلام آباد اور اس کے مضافات میں بجلی ،پانی، گیس اور ٹرانسپورٹ کے بے شمار مسائل ہیں۔ غربت، مہنگائی ،کرپشن ،بے روزگاری ،دہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقے نے عوام کو غربت اور مہنگائی سے دو چار کیا ہے ۔
جماعت اسلامی کی قیادت ہی اب عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔جماعت اسلامی مظلوم عوام کو ظالموں کیخلاف کھڑا کرے گی اوراسی کی بد ولت عوام کی قسمت بدلے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،خالدفارو ق ، حا فظ تنو یر احمد ،نمیر حسن مد نی نے بھی خطاب کیا ۔
زبیر فارو ق خان نے کہا ملک کے قیام کو 68سال ہوگئے ہیں لیکن اسلام آباد کی آبادیاں آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ۔بجلی ،پانی ،تعلیم اور صحت کی سہولت ان کے پاس نہیں ہے ،عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہے عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کی کوئی مدد نہیں کی۔ظالم جاگیرداروں اور وڈیروں نے غریب عوام کا استحصال کیا ہے ،ظلم کا نظام قائم کیا ہے اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی آگے آئی ہے اور عوام کو ظلم اور استحصال سے نجات دلائی گی ۔انھوں نے کہا ملکی مسائل کے حل اور عوام کو مشکلا ت کے دلدل سے نکلنے کے لیے عوام کو آئندہ انتخاب میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کا میاب بنانا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.