انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا
منگل 15 ستمبر 2015 19:22
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جہاں ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی مرتبہ اوپنر ایلکس ہیلز اور ظفر انصاری کو شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف اکتوبر نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کیلئے انگلش ٹیم نے ممکنہ اسپنرز کے لئے سازگار صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اسکواڈ میں معین علی اور عادل راشد کے ساتھ آل راؤنڈر ظفر انصاری کو بطور تیسرا اسپنر شامل کیا ہے۔
اوپنرز کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے جبکہ جیمز ٹیلر کو بھی تین سال بعد ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ نے ٹیسٹ میچوں کیلئے 16 رکنی جبکہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی دستوں کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
انگلش چیف سلیکٹر جیمز وٹکر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اپنے مختلف چیلنج کا سامنا ہو گا اور ہمارے اسکواڈ کی تشکیل اس بات کی عکاس ہے کہ ہمیں متحدہ عرب امارات میں کس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ظفر انصاری کی صلاحیتوں نے ہمیں متاثر کیا اور ڈومیسٹک سطح پر بیٹ اور بال سے شاندار کارکردگی کے بعد ہمیں امید ہے کہ وہ معین اور عادل سخت مسابقت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے فرسٹ کلاس میں ناٹنگھم شائر کیلئے بہت زیادہ رنز اسکور کیے اور وہ ہماری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پانے کے مستحق تھے۔جیمز نے بین اسٹوکس کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان پر کارکردی کا کافی دباؤ تھا لہٰذا ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیسٹ میچوں کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انگلش سلیکٹر نے اعلان کیا کہ پال کولنگ وڈ اور سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے بحیثیت کنسلٹنٹ انگلش ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔تینوں فارمیٹ کیلئے انگلینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ٹیسٹ ٹیم میں ایلسٹر کک(کپتان)، معین علی، جیمز اینڈرسن، ظفر انصاری، جو روٹ، جونی بیئراسٹو، ا?ئن بیل، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، بین اسٹوکس، جیمز ٹیلر اور مارک وْڈشامل ہیں۔ایک روزہ اسکواڈ آئن مورگن(کپتان)، معین علی، جونی بیئراسٹو، سیم بلنگ، جوز بٹلر، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیسن روئے، عادل راشد، جیمز ٹیلر، ریس ٹوپلے، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک وْڈپر مشتمل ہے۔جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں آئن مورگن(کپتان)، معین علی، سیم بلنگ، جوز بٹلر، کرس جورڈن، اسٹیفن پیری، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیسن روئے، عادل راشد، ریس ٹوپلے، جیمز ونس، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک وْڈشامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.