وزیر داخلہ کی کینیڈا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر کو دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت

منگل 15 ستمبر 2015 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کینیڈا میں پاکستان کے نامزد سفیر کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کینیڈا میں پاکستان کے نامزد سفیر طارق عظیم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جرائم اور دہشت گردی کے حوالے سے بھی دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :