امیر قطر نے سول ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 8 مرسڈیز بسوں کا تحفہ بھجوا دیا

منگل 15 ستمبر 2015 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے سول ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 8 مرسڈیز بسوں کا تحفہ بھجوا دیا، 8مرسڈیزم بسوں کی مالیت 30کروڑ کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر قطر تمیم بن حماد التھانی نے ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 8 مرسڈیز بسوں کا تحفہ پاکستاان بھجوا دیا ہے، بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں، ان آٹھ مرسڈیز بسوں کی قیمت 30کروڑ روپے ہے، آٹھ میں سے چار بسیں اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بس امیر قطر نے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کے ذاتی تعلقات پر پاکستان کو بطور تحفہ دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :