آصف زرداری اپنے دوستوں کی وجہ سے بدنام ہوئے، ان پر سے ابھی تک بلائیں نہیں ٹلیں ،میں نے زرداری اور اس کی اولاد کو دعا دینے کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے، آصف زرداری سے پہلی ملاقات اٹک قلعے میں ہوئی، نواز شریف پر بھی میرے بہت سے احسانات ہیں
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مرشد پیر اعجاز شاہ کا انکشاف
منگل 15 ستمبر 2015 20:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کے مرشد پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنے دوستوں اور حواریوں کی وجہ سے بدنام ہوئے، ان پر سے ابھی تک بلائیں نہیں ٹلیں، میں نے آصف زرداری اور اس کی اولاد کو دعا دینے کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے، آصف زرداری سے پہلی ملاقات اٹک قلعے میں ہوئی، نواز شریف پر بھی میرے بہت سے احسانات ہیں۔
منگل کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف علی زرداری کے مرشد اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری اپنے دوستوں اور حواریوں کی وجہ سے بدنام ہو رہے ہیں، ان کے دوستوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب آصف زرداری اور ان کی اولاد کو دعا دینے کا ذمہ اٹھایا ہوا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے میری پہلی ملاقات نومبر 2002 میں اٹک قلعہ میں ہوئی ، میں وہاں سے گزرا تو آواز آئی کہ قلعے میں ایک شخص سے مل لو وہاں پہنچا تو آصف زرداری موجود تھے، میں نے اسے بتایا کہ آپ کو اقتدار ملنے والا ہے جب وہ بیرون ملک تھے تو میں نے انہیں کہا کہ وطن واپس آنا یا نہ آنا آپ کی اپنی مرضی ہے۔
آصف زرداری پر سے ابھی تک بلائیں نہیں ٹلیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال آصف زرداری کے ساتھ ایوان صدر میں گزارے۔ پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف پر بھی میرے بہت سے احسانات ہیں ان سے بھی میری پہلی ملاقات اٹک قلعہ میں ہی ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.