سینیٹ میں صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے دوران حائل مشکلات کے خلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ، وزیر مملکت پارلیمانی امور آفتاب شیخ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم

منگل 15 ستمبر 2015 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سینیٹ میں صحافیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے دوران حائل مشکلات کے خلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ، وزیر مملکت پارلیمانی امور آفتاب شیخ کی یقین دہانی پر صحافیوں نے واک آؤٹ ختم کر کے اجلاس کی کوریج کی۔ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کو بند کر کے کیبنٹ بلاک سے انٹری کے معاملے پر خود کو صحافیوں کی طرح لاعلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا اسپیکر قومی اسمبلی کے کہنے پر کیا گیا، وزیر مملکت اس بات سے سپیکر سے بات کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو صحافیوں نے کیبنٹ بلاک سے داخلے میں مشکلات اور ڈی ایس این جیز اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا تو وزیر مملکت شیخ آفتاب انہیں منانے میڈیا روم میں آنے اور معاملہ ایوان میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی جس پر صحافیوں نے واک آؤٹ ختم کر دیا تاہم ان کی جانب سے معاملہ ایوان میں اٹھانے پر چیئرمین سینیٹ نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اس بارے مکمل اندھیرے میں ہیں کہ گیٹ نمبر ایک کو کیوں بند کیا گیا، وزیر مملکت اسبارے سپیکر سے بات کریں، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ حکومت کا معاملہ ہے وہ دیکھیں کہ ایوان میں صحافی کس کے خلاف شکایت کر رہے ہیں، صحافیوں کے داخلے میں حائل مشکلات ختم کرنے کے احکامات جاری کریں ہم سے شکایت نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :