ماہانہ 35 لاکھ ڈالر کمانے والابھارتی نوجوان

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 22:25

ماہانہ 35 لاکھ ڈالر کمانے والابھارتی نوجوان

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) بھارت میں ایک ایسا نوجوان ہے جس کی ماہانہ آمدنی لگ بھگ 30 لاکھ ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسےبھارتی نوجوان کی داستان سامنے آئی ہے جو چند سال قبل تک سڑک چھاپ ہوا کرتے تھے تاہم اب وہ بھارت میں ہوٹلوں کی سب سے بڑی چین کے مالک ہیں۔ اس نوجوان کا نام رتیش اگروال ہے جن کی عمر 21 سال ہے۔ رتیش کی تین سال کے قلیل عرصے میں ایک سڑک چھاپ سے ارب پتی بننے کی داستان انتہائی دلچسپ ہے۔

(جاری ہے)

18 سال کی عمر میں رتیش کو ان کے کرائے میں رہنے والے اپارٹمنٹ سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں وہ رات ایک ہوٹل میں گزارنا پڑی جس کے حالت انتہائی مخدوش تھی۔ اس ہوٹل کی مخدوش حالت نہ رتیش کو ایک نئے کاروبار شروع کرنے کا سوچنے پر مجبور کیا جس کے بعد انہوں نے ایور رومز نامی کمپنی کا آغاز کیا۔ صرف تین سال کے قلیل عرصے میں اب اویو رومز ایک ہزار ہوٹلوں کا ایک نیٹ ورک بن چکی ہے جو ملک کے 35 شہروں میں سرگرم ہے۔ اس کمپنی کے باعث رتیش کو اب ماہانہ 35 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :