Live Updates

تحریک انصاف فوج اور حکومت کے تعلقات خراب کرنے کی سازش کر رہی ہے، پی ٹی آئی آپریشن ضرب عضب کے خلاف تھی، عمران خان کے پی کے میں کرپشن روکنے میں ناکام ہو چکے، رینجرز کو دعوت دے رہے ہیں،(ن) لیگ کے کسی وزیر پر کرپشن کا الزام نہیں، تمام سیکیورٹی ادارے ہمارے لئے مقدس ہیں، نندی پور منصوبے میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں ہوئی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 ستمبر 2015 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فوج اور حکومت کے تعلقات خراب کرنے کی سازش کر رہی ہے، تحریک انصاف آپریشن ضرب عضب کے خلاف تھی، عمران خان خیبرپختونخوا میں کرپشن روکنے میں ناکام ہو چکے، رینجرز کو دعوت دے رہے ہیں،(ن) لیگ کے کسی وزیر پر کرپشن کا الزام نہیں، تمام سیکیورٹی ادارے ہمارے لئے مقدس ہیں، نندی پور منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور تمام سیکیورٹی ادارے ہمارے لئے مقدس ہیں، انہو ں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں، عمران خان خیبرپختونخوا میں کرپشن روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں، وہ خود رینجرز اور فوج کو دعوت دے رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنیناکامی کو سپریم کورٹ میں لے کر جائں ی اور احتساب کا عمل کروالیں،(ن) لیگ کے کسی وزیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری سازش ہے کہ فوج اور حکومت کے تعلقات خراب کئے جائیں کیونکہ تحریک انصاف ضرب عضب کے خلاف تھی اور یہ لوگ اسلام آباد میں طالبان کا دفتر کھلوانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کی کھالیں پرچی پر اکٹھی نہیں کی جا سکتیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ نندی پور منصوبے میں شہباز شریف کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ منصوبہ ہماری وزارت کا ہے اس منصوبے کی ایک پائی بھی ہم پر ثابت ہو جائے تو جو دل چاہے سزا دی جائے، تحریک انصاف والے خواجہ آصف سے ہارے ہوئے ہیں اس لئے انہیں تکلیف ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات