جعفرشاہ بلاول بھٹواورآصف زرداری سے ہزاربارملاقات کرے ،اس سے میری صحت پر کوئی اثرنہیں پڑتا

پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 ستمبر 2015 22:28

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ سیدجعفرشاہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواورآصف علی زرداری سے ہزاربارملاقات کرے میری صحت پر کوئی اثرنہیں پڑتا ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں تنظیم سازی کا عندیہ دیاہے اورانکی کوشش ہے کہ اگرتبدیلی ناگزیرہوئی تو نئے اورجوان چہروں کوسامنے لایاجائے گاانہوں نے کہاکہ سیدجعفرشاہ بلاول بھٹویازراداری سے ہزاربار ملاقات کرے تومجھے کوئی فرق نہیں پڑتاہے ذاتی حیثیت میں جعفرشاہ قابل احترام ہیں لیکن پارٹی کی سطح پر ان سے بہت سے تحفظات ہیں کیونکہ پارٹی کی ضرورت کے موقع پر وہ ہمارے ساتھ نہیں رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تنظیم سازی کیلئے قائم کمیٹی محرم سے پہلے یامحرم کے بعددورہ کرے گی اورتمام اضلاع میں کارکنوں سے رابطہ اورمشاورت کے بعداپنی سفارشات چیئرمین کو پیش کریں گے اورمجھے نہیں لگتاکہ وہ مجھ سے بھی زیادہ بوڑھے آدمی کو صوبائی صدرنامزد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سکردومیں کچھ لوگ نظریاتی ہونے کادعویٰ کررہے ہیں اگروہ نظریاتی ہوتے توالیکشن میں پیپلزپارٹی کے دیگرامیدواروں کا ساتھ دیتے لیکن وہ غدار ہیں اورپارٹی سے نظریات کاتعلق ظاہر کرکے وہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے سے کھوداپہاڑ نکلا چوہاوالی صورتحال سامنے آتی ہے وزیراعظم کے دورے کے اخراجات سے متاثرین سیلاب کی بہترمددکی جاسکتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ سپیکر کاعہدہ آزاد اورپارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتاہے لیکن حاجی فدامحمد ناشادنے نوازلیگ کی بریفنگ میں بیٹھ کر عہدے کی توہین کی ہے ۔