بیلجئم میں ایک ٹیچر کی جانب سے 5 سالہ کمسن بچے کو گلے میں رسی ڈال کر لٹکا دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 22:41

بیلجئم میں ایک ٹیچر  کی جانب سے 5 سالہ کمسن بچے کو گلے میں رسی ڈال کر ..
بیلجئم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) بیلجئم میں ایک ٹیچر کی جانب سے 5 سالہ کمسن بچے کو گلے میں رسی ڈال کر لٹکانے کا واقع سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجئم کے ایک اسکول میں ایک کمسن مسلمان بچے کو ٹیچر کی جانب سے گلے میں رسی ڈال کر سزا دینے کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

بچے کی والدہ کی جانب سے اپنے بیٹے کی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ تصویر میں بچے کے گلے پر رسی ڈال کے نشانات واضح ہیں۔ بچے کی والدہ کی جانب سے اس واقعہ کا ذمہ دار اس کی ٹیچر کو ٹھہرایا گیا ہے۔ تاہم اسکول کے پرنسپل کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے ہے کہ واقعے کی تحقیقات کروائی گئی ہیں جس سے ثابت ہوا کہ اس معاملے میں اسکول ٹیچر ملوث نہیں ہے۔ بچے کے گلے پر رسی کے نشان کھیل کی بریک کے بعد دیکھے گئے تھے۔