قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 22:46

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، پشاور نے میدان مار لیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پشاور نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کراچی کی جانب سے سرفراز احمد 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پشاور کی جانب سے عمران خان جونئیر 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جواب میں پشاور کی ٹیم نے نوجوان بلے بازوں رضوان احمد کے 58 رنز اور افتخار احمد کے 57 رنزکی شاندار اننگز کے باعث مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کراچی کی جانب سے شاہد آفریدی 1 وکٹ حاصل کرکے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :